کراچی (جیوڈیسک) ریٹلرز کے مطابق ملک میں دالوں سمیت درآمد کئے جانے والے بچوں کے مختلف برانڈز کے خشک دودھ کے ڈبے 130 روپے تک مہنگے ہو کر 2 ہزار روپے کی سطح تک پہنچ گئے ہیں جبکہ چائے کی پتی کا 910 گرام کا پیکٹ 50 روپے اضافے سے 860 روپے کا ہو چکا ہے۔
اسکے علاوہ مہنگائی کی دوڑ میں دالیں بھی کسی سے کم نہیں، ریٹیل سطح پر دالیں مزید 20 روپے کلو تک مہنگی ہو گئی ہیں جسکے بعد دال ماش 240 روپے جبکہ دال چنا 140 روپے کلو کے حساب سے بک رہی ہے جبکہ میدہ بھی 4 روپے بڑھ کر 50 روپے کلو ہو گیا ہے۔