کراچی (جیوڈیسک) فروری میں ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا، سب سے زیادہ مہنگائی گوادر میں جبکہ سب سے کم اضافہ کوئٹہ میں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے فروری میں مہنگائی کی شرح سے متعلق ماہانہ جائزہ رپورٹ جاری کر دی ہے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ فروری میں مہنگائی کی شرح میں 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری میں مہنگائی میں سب سے زیادہ اضافہ گوادر میں دیکھا گیا جب کہ کوئٹہ میں مہنگائی میں اضافے سب سے کم دیکھنے میں آیا۔
اسٹیٹ بینک کی جائزہ رپورٹ کے متن میں کہا گیا ہے کہ 35 ہزار روپے آمدنی والے طبقے کے لیے مہنگائی زیادہ پریشان کن رہی۔