مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشانی کا شکار ہے۔چوہدری ہاشم

Inflation

Inflation

مصطفی آباد/للیانی: مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام پریشانی کا شکار ہے۔ غریبوں پر مزید ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لئے حکومت نئی پالیسیاں مرتب کر رہی ہے اور آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پرکام کر رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چوہدری ہاشم علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک خودمختار اور آزاد قوم ہیں اور اپنے ملک کو کسی بھی غیرملکی ڈکٹیشن کے مطابق نہیں چلنے دیں گے۔ پچھلی حکومتوںنے بھی یہی کیااوراس کانتیجہ ہم عوام مہنگائی کی صورت میںبھگت رہے ہیں۔کیونکہ مہنگائی کی شرح اس وقت خوفناک حدتک بڑھتی جا رہی ہے اور غریب عوام غربت کی چکی میں مزید پسنے پرمجبورہورہی ہے۔

لوگ مہنگائی کے خلاف سڑکوںپرنظرآتے ہیںاوراپنے مطالبات کے حق میںمظاہرے کررہے ہیںجبکہ حکومت غریب عوام پرمزیدٹیکس لگاکر انہیں مزید پریشانیوںمیںڈالنے کی تیاریوںمیں مصروف ہے۔ حکومت کوچاہیے کہ وہ عوام کو ریلیف فراہم کرے اوران کے مسائل کوکم کرے تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکے۔