فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں اختر محمود نے کہا ہے کہ 2013الیکشن میں ن لیگ نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ غربت میںکمی کے جووعدے کیے تھے لیگی حکومت نے انہیںفراموش کرکے مہنگائی میں100فیصداوربجلی کی لوڈشیڈنگ میںبھی غیرمعمولی اضافہ کیاہے۔
وفاقی حکومت کابجلی صارفین سے نیلم جہلم سرچارج مزیدایک سال وصول کرنے کافیصلہ دراصل عوام کاخون نچوڑنے کامنصوبہ ہے نیلم جہلم سرچارج کی مدت ختم ہونے کے بعدایک مرتبہ پھربجلی صارفین سے مزیداربوںروپے وصول کرنے کیلئے اس سرچارج کوپی ٹی آئی قبول نہیںکرے گی اورہرسطح پر اس کے خلاف آوازبلندکرے گی۔
سابقہ دورحکومت میں مینار پاکستان پرٹینٹ ڈرامہ لگانے والے وزیراعلی آج کیوں خامو ش ہیںحالانکہ موجودہ حکومت مکمل طورپرناکامی کی تصویربنی ہوئی ہے۔
صوبہ پنجاب مسائلستان بن چکاہے جبکہ حکومتی ناکامیوںکے باوجود حکومتی درباری اعلی کارکردگی کے دعوے کر کے متاثرہ عوام کے زخموںپرنمک پاشی کررہے ہیں