کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے تیل کے نرخوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پاکستان میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور عمومی اشیائے صرف کی قیمتوں میں بلا جواز اضافے پر حکومتی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران عوام کی بجائے قوم کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کیساتھ ہیں کیونکہ ان تمام کا تعلق عمومی طور پر مقتدر خاندانوں اور طبقات سے ہی ہے اسلئے اپنے ہی بچوں ‘ بھائی بندوں اور اہلخانہ و خاندان کے افراد کو نوازنے کیلئے حکمران مسلسل عوام کو مہنگائی کی چھری سے ذبح کررہے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرنے والے وزیرخزانہ قو م پر یہ احسان جتارہے ہیں کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 6روپے اضافے کی سفارش کی تھی حکومت نے محض 2روپے اضافہ کیا ہے یعنی حکمران اس بار بھی چوری اور سینہ زوری کا وہی رویہ اپنارہے ہیں جو پانامہ لیکس سمیت کرپشن و کمیشن اور اختیارات کے ناجائزاستعمال و اقربا پروری پر ہمیشہ سامنے آتا رہا ہے مگر استحصالیوں کو یہ بات ہمیشہ یادرکھنی چاہئے کہ ہٹ دھرمی ‘ طاقت اورعقل کے ذریعے ارضی عدالتوں اور اداروں سے تو محفوظ رہا جاسکتا ہے مگر اللہ کی عدالت میں جب ان کی پکڑ ہوگی تووہ اس قدر بھیانک ہوگی کہ لوگ فرعون ‘ قارون ‘ نمرود ‘ شداد اور یزید کا انجام بھی بھول جائینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر کی سرپرستی میں جی کیو ایم ‘ راجونی اتحاد ‘ پاک جونا گڑھ والنٹیئر کور اور جونا گڑھ فیڈریشن کے اشتراک و تعاون سے 4 دسمبر بروز اتوار کی دوپہر 2بجے ککری گرا ونڈ کھارادرمیں ”سندھ کلچرل ڈے“ منایا جائے گا ۔سندھ کلچرل ڈے تقریب کے منتظم فرزند جونا گڑھ اقبال چاند نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا سندھی ‘ گجراتی ‘ میمن ‘ کچھی کاٹھیاواڑی ‘ بوہری ‘ اسماعیلی ‘ پنجابی ‘پختون ‘ سرائیکی ‘ کشمیری ‘ ہندو ‘ سکھ ‘ عیسائی اور سندھ میں بسنے والی تمام برادریوں کو تقریب میں شرکت کی دعوت عام ہے اور ہمیں یقین ہے کہ سندھی کلچرل ڈے کی اس تقریب میں سندھ میں بسنے والی تمام برادریاں اور تمام زبانیں بولنے والی تمام قومیتیں شریک ہونگی کیونکہ تقریب کا مقصد سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور محبت‘ یگانگت واتحاد کو فروغ دینا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں خصوصی مہمانوں کو اجرک و سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا جائے گا جبکہ سندھی لوک نغموں پر سندھ کا ثقافتی رقص بھی پیش کیا جائے گا اور سندھ کے روایتی کھانوں اور ثقافتی اشیاءپر مشتمل اسٹالز بھی لگائے جائیں گے جبکہ تقریب میں خواتین اور بچوں کیلئے خصوصی تفریح و خریداری کا اہتمام بھی کیا جائے گا !
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عدل ‘ انصاف اور مساوات کا معاشرہ قائم کئے بغیر پاکستان کو کرپشن ‘ جرائم اور دہشتگردی سے پاک اسلامی ‘ عوامی ‘ جمہوری یا فلاحی ریاست بنانا کسی طور ممکن نہیں ۔پا کستان راجونی اتحاد میں شامل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما امیر علی سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ ‘خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی فرزند جونا گڑھ اقبال چاند اور این جی پی ایف کے چیئرمین عمران چنگیزی و دیگر نے کہا ہے کہ پاکستان کو اسلامی ‘ عوامی ‘جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کیلئے ضروری ہے عدالتیں صرف انصاف نہیں بلکہ بروقت انصاف کریں اور عوام کیلئے انصاف کا حصول سہل و سستا بھی ہو مگر موجودہ طبقاتی و جاگیردارانہ نظام کے ماتحت قائم ہونے والی جمہوریت انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس نے نہ صرف انصاف سمیت تمام اداروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے بلکہ پارلیمنٹ میں ہونے والی ہر قانون کا مقصدحکمران طبقے کو مضبوط بنانا اور استحصالی نظام کو تقویت دینا ہوتا ہے اسلئے ضروری ہوچکا ہے کہ استحصالی جمہوریت سے نجات پانے اور ملک میں حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے عوام انتخابات میں روایتی سیاسی جماعتوں کو مسترد کرکے ان قوتوں کا اقتدار میں لائیں جو جاگیردارانہ استحصالی نظام ختم کرکے عوام کو با اختیار وشریک اقتدار اور پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سولنگی اتحاد کے رہنما امیر سولنگی نے ‘ عابد سولنگی ‘ ندیم سولنگی ‘ عباس سولنگی‘ ایڈوکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ معین سولنگی ‘ عمر سولنگی ‘غلام نبی سولنگی‘اصغر علی سولنگی ‘سبحان سولنگی‘محمد ذبیر سولنگی‘حبیب خان سولنگی ‘اکرم سولنگی‘برخوردار سولنگی‘شفقت نذیر سولنگی‘ اکرم سولنگی ‘ شبیر سولنگی ‘ راحیل سولنگی ‘ خادم حسین سولنگی و دیگر کے ہمراہ سندھ کے تنظیمی دورے پر روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کا خاتمہ قومی پالیسی ہے جس پر پاک فوج نے جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کامیابی کیساتھ عمل پیرا ہوکر دہشتگردوں کو راہ فرار اختیار کرنے پر مجبور کیا اوراب پاک فوج کے نئے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے اور دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک اس جنگ کو جاری رکھنے کا عزم یقینا قومی امنگوں کی ترجمانی ہے اور قوم کو یقین ہے کہ سربراہ عساکر دہشتگردی کے خاتمے کیلئے دہشتگردوں کے سرپرستوں ‘ معاونت کاروں اور ہمدردوں کا خاتمہ بھی یقینی بنائیں گے ۔واضح رہے کہ سولنگی رہنماوں کا وفد میر پور خاص ‘ کنری ‘ مورو ‘ بدین و دیگر علاقوں کا دورہ کرے گا اور سندھ کلچرل ڈے کے مختلف پروگراموں میں شرکت کے علاوہ سندھ سولنگی برادری کے عمائدین و زعماءسے ملاقات کرکے تنظیمی ڈھانچے کو مو ¿ثر ‘ مضبوط اور فعال بنائے گا جبکہ اندرون سندھ کے مختلف اضلاع میں مجید سولنگی ‘ کامریڈ سولنگی ‘ غلام حسین سولنگی ‘ رئیس محمد بخش سولنگی ‘ جمعہ خان سولنگی ‘ محمد اسحاق سولنگی ‘ایاز سولنگی اور نعمت اللہ سولنگی وفد کا استقبال کریں گے۔