مہنگائی کی شرح میں0.55 فیصد کا اضافہ

Rate of Inflation

Rate of Inflation

پاکستان (جیوڈیسک) ملک بھر میں نئے مالی سال کے آغاز سے ہی مہنگائی میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ جولائی کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ پانچ پانچ فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا پاکستان بیورو شماریات کے مطابق کم ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے چھ جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا مہنگائی میں صفراعشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہوا۔

ہفتے کے دوران آلو، پیاز، پٹرول، ڈیزل، مٹی کاتیل، ایل پی جی، ادرک، تازہ دودھ، دھی،چاول، ،ٹماٹر، انڈے ،کیلے، گندم، آٹا، چائے مسور اور مونگ کی دال سمیت چونیتیس اشیائیکی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔زندہ مرغی ،چنے کی دال اور چینی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، اعداد وشمار کے مطابق گوشت، خوردنی تیل بجلی ،دودھ پاڈر،کھلا گھی اور سمیت سولہ اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔