مہنگائی کی شرح جولائی میں 8.26 فیصد تک پہنچ گئی

Inflation

Inflation

رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی کے دوران افراط زر کی شرح میں دو اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ افراط زر کی شرح بڑھ کر آٹھ اعشاریہ دو چھ تک پہنچ گئی۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جون کے مقابلہ میں جولائی میں ہول سیل پرائس انڈیکس اور قیمتوں کا حساس اشاریہ بالترتیب ایک اعشاریہ چھ پانچ فیصد اور دو اعشاریہ دو فیصد بڑھا۔

جولائی میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں افراط زر میں آٹھ اعشاریہ دوچھ فیصد اضافہ ہوا۔ جن اشیا کی قیمتیں بڑھیں ان میں ٹماٹر ،آلو تازہ پھل، انڈے، دال مونگ، گندم سبزیاں، آٹا اور چائے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ان میں بیسن، دال، چنا فیصد، چنے، مرغی، مرچیں، کوکنگ آئل، دال ماش اور ویجی ٹیبل گھی شامل ہیں۔