اسلام آباد (جیوڈیسک) دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح کم ہو گئی۔ مہنگائی کے حساس انڈیکیٹر اعشاریہ آٹھ، دو فیصد کمی سے بارہ اعشاریہ پانچ، پانچ فیصد کی سطح پر آ گئے۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال مونگ، گندم، مٹن، دودھ اور دہی سمیت سولہ ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ٹماٹر، آلو، پیاز، چینی، دال ماش اور مسور سمیت تیرہ اشیا کے نرخوں میں کمی ہوئی۔ ٹماٹر ساٹھ، آلو اکتالیس اور پیاز پچاس روپے کلو کی سطح پر آ گئے۔
بیف، پٹرول اور ڈیزل سمیت چوبیس اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔