ڈنگہ : موجودہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کر کے عوام کو ریلیف دینے کی جو کوشش کی ہے ‘ وہ قابل ستائش ہے ‘ مگر ہو ثربا مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے نرخوں میں بھی فوری کمی کی جائے علاوہ ازیں عوامی سماجی حلقوں سمیت صارفین محکمہ واپڈا کا کہنا تھا کہ کہ وہ بجلی کے بھاری بھرکم بل تو ہزاروں روپوں بھیجتے ہی ہیں لیکن اگر ان کی ترسیل بروقت کی جائے تو شاید صارفین واپڈا بل بھی جمع کروا سکیں۔
ایک دِن قبل موصول ہونے والے ہزاروں روپوں کے بل بجلی عوام بروقت ادا نہ کرسکیں تو تو کنکشن اُتارنے کے محکمہ احکامات بھی جار ی کر دیتا ہے ، اسی طرح اگر محکمہ واپڈا اپنے بلوں کی ترسیل کو تاریخ ادائیگی سے چندروز قبل یقینی بنائے تو شاید عوام الناس بجلی کے نرخ بروقت جمع کرا پائے ، اور بھاری جرمانوں سے بھی بچ سکیں ، حکومت کو پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی سے روز مرہ ضروریات زندگی کی اشیاء عوام کو سستے داموں مہیا کرنے کے اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اب دیکھنے کی بات یہ ہے کہ حکومت اشیاء خوردونوش میں کمی کراتی ہے ‘ یاسر مایہ داروں اور ذخیز اندوزوں کو اپنی تجوریاں بھرنے کیلئے کھلا چھوڑ دیتی ہے ‘ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا عوام کو براہ راست فائدہ ملنا چاہیے ‘ انہوں نے مزید کہا کہ ہوشر با مہنگائی کے اس دور میں جہاں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے ‘ وہاں بجلی کے نرخوں میں بھی فوری اور یقینی کمی کروائے تاکہ ہر غریب آدمی بھی مستفید ہو کر ریلیف محسوس کر سکے۔