مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں 0.26 فیصد کمی

Inflation

Inflation

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد کئی ہفتوں کے اضافے کے بعد مہنگائی کے حساس اعشاریوں میں کمی ہو گئی۔ ایک ہفتے کے دوران صفر اعشاریہ دو چھ فیصد کمی ہوئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گندم، چینی، مٹن، ایل پی جی سمیت چوبیس اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ پیاز، لہسن، دال مونگ سمیت نو اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ بیف، تازہ دودھ، پٹرول، ڈیزل سمیت بیس اشیا کی قیمتیں اس دوران مستحکم رہیں۔