مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلباء کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے، ایم اے تبسم
Posted on March 31, 2014 By Majid Khan لاہور
لاہو: کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی) کے مرکزی صدرایم اے تبسم نے کہاہے کہ مہنگائی کے حالیہ طوفان کی وجہ سے طلباء کا تعلیم حاصل کرنا مشکل ہو چکا ہے ۔پڑھائی اور کتابوں کے ناقابل برداشت اخراجات کی وجہ سے پاکستان میں تعلیم کاحصول عام آدمی کے بچوںکے لئے ناممکن ہوکررہ گیاہے،علم کی اہمیت سے بہرہ ور قومیں اپنے ممالک میں بچوں کو مفت تعلیم دے رہی ہیں لیکن پاکستان میں تعلیم کے حصول کو مشکل بنا دیا گیا ہے۔
وطن عزیز میں اس وقت بھی کروڑ وںنونہال سکول نہیں جاتے ان کے لئے تعلیم کے دروازے بندہونے کی وجہ موجودہ کرپٹ نظام ہے۔ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روزپک ایپس کمپیوٹرکالج کاہنہ نوکے پرنسپل علی ارشدگیلانی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں نواز اشرف ،ارشاداحمدانصاری ،میڈم کلثوم سحر بھی موجود تھیں،ایم اے تبسم نے کہاکہ ملک میں نظام تعلیم کو بہتر اور آسان بنانے کے لئے ہنگامی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ایسانظام لایاجائے جس کے تحت غریب اور امیر کافرق نہ رہے ،امیر کابچہ جس سکول میں تعلیم حاصل کرے غریب کابچہ بھی اسی سکول میں تعلیم حاصل کرسکے اس کے لئے یکساں نظام تعلیم اور کم ازکم میٹرک تک مفت تعلیم کانظام لانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے تعلیمی اداروںکے اندر تعلیمی کلچرکو پروان چڑھانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو مل کر تعلیمی اداروںمیں علم دوست ماحول بنانا ہوگا تاکہ تعلیمی اداروںسکول ،یاکالجز یایونیورسٹیز میں طلبا ء طالبات کو علم کی اہمیت کا اندازہ ہوسکے۔
ان کی تمام ترتوجہ علم کے حصول کی جانب ہو۔انہوںنے کہاکہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان(سی سی پی)نے تعلیمی اداروںمیں مثبت رویوںکو پروان چڑھانے کے لئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com