لاہور (ڈاکٹر عدنان سے) پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر رہنماء نسیم بانو نے کہاہے کہ ارشد ملک کی ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعدان سمیت پوری حکومت کاکردار بے نقاب ہوچکاہے۔جج کے فیصلے کو ابھی تک کالعدم قرارنہ دینا اورمیاں نوازشریف کو رہانہ کرنا سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی،بے روزگاری اور غیر ضروری ٹیکسزکیوجہ سے 22کروڑعوام سراپا احتجاج ہیں اور حکمران ان کے احتجاج کوبھی اپوزیشن کاحصہ قراردے رہے ہیں۔ عوام اب باہرآچکے ہیں صرف حکمرانوں کاایوان اقتدارسے باہرنکلناباقی ہے۔
نسیم بانونے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلا جواز گرفتاریاں کر رہی ہے حکومت اپنے انتخابی وعدے کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے مسلم لیگ (ن) کے قائدین اور کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے پہلے بھی بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔سینئرصحافی ڈاکٹرمحمدعدنان سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم بانو نے کہا کہ عمران خان کل بھی بے اختیار تھے اور آج بھی بے بس ہیں،انہوں نے کہاہے کہ حکومت اسٹیبلشمنٹ اور آئی ایم ایف کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ سٹیٹس کو کے خاتمہ اور ایک پاکستان بنانے کے بلند و بانگ دعووؤں پر آنے والی حکومت میں سٹیٹس کو بدترین شکل اختیار کر چکاہے۔موجودہ حکومت زیادہ دن چلتی دکھائی نظر نہیں آ رہی۔