مہنگائی 11 سال کی کم ترین سطح پر، حکومتی دعویٰ

Vegetables Shop

Vegetables Shop

اسلام آباد (جیوڈیسک) سال کے پہلے ماہ کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح جنوری دو ہزار چودہ کے مقابلے میں تین اعشاریہ، آٹھ، آٹھ، فیصد رہی وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے جنوری تک مہنگائی کی اوسط شرح پانچ اعشاریہ سات فیصد رہی۔ ایک ماہ کے دوران آلو کی قیمت میں پچیس فیصد کمی ہوئی۔

خوردنی تیل کی قیمت میں دو اعشاریہ تین، چاول دو اور چینی کی قیمت میں ڈیڑھ فیصد کمی ہوئی۔ جنوری کے دوران ٹماٹر سات اعشاریہ تین، مرغی کا گوشت پانچ اور دال چنا کی قیمت، چار فیصد بڑھ گئی۔ ایک ماہ کے دوران انڈوں میں چار فیصد بیسن ڈھائی اور جلانے کی لکڑی کی قیمت میں تین فیصد اضافہ ہوا۔ ایک سال کے دوران پیاز کی قیمت میں چونتیس فیصد کی نمایاں کمی ہوئی۔

آٹے کی قیمت میں گیارہ فیصد کی کمی ہوئی جبکہ ایک سال کے دوران سگریٹ اور تازہ پھل تیرہ فیصد مہنگے ہوئے۔ اس دوران خشک دودھ دس، اعشاریہ، چھ انڈے دس، اعشاریہ، چار اور شہد کی قیمت میں دس فیصد اضافہ ہوا۔ گزشتہ ایک سال کے دوران موٹر وہیکل ٹیکس چھتیس فیصد کا اضافہ ہوا۔