بااثر شخصیات جرائم پیشہ عناصر کی کھلی سرپرستی کررہی ہیں، رابطہ کمیٹی

MQM

MQM

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ بااثر شخصیات کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کی کھلی سرپرستی کی جارہی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ قائد تحریک الطاف حسین نے جن حقائق کی جانب اشارہ کیا ہے وہ انتہائی اہمیت کے حامل اور جواب طلب ہیں کہ کن افراد کے دباو پر ڈی آئی جی، سی آئی ڈی نے اپنی پریس کانفرنس میں سفاری پارک کے ملزمان کو بے گناہ قرار دیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اگر وفاقی وزیر داخلہ سفاری پارک کے واقعہ کو ٹیسٹ کیس سمجھ کرحل کرلیں اور ان افراد کو بے نقاب کرنے میں کامیاب ہوجائیں جو پولیس اور انتظامیہ پر دباو ڈال کر پولیس افسران واہلکاروں کے قاتلوں کو بے گناہ قرار دلوانے میں ملوث ہیں تو یہ اس بات کا ثبوت ہوگاکہ وہ کراچی میں قیام امن کیلئے مخلص ہیں۔