Khairpur Nathan Shah, Ehtijaj, Khudsozi Ki Koshish
خیرپور ناتھن شاہ : بااثر وڈیرے حسین بخش آرائیں اور ایس ایچ او تھانہ بورڑی ممتاز سرکی خلاف گاؤں بلاول نگر کے علاقہ مکینوں نے محمد ہاشم، سلیم کھوسو، صاحب کھوسو، عارف آرائیں، شاہ محمد آرائیں اور دیگر کی قیادت میں بورڑی روڈ پراحتجاجی مظاہرا کر کہ دھرنا دے دیا۔
دھرنے میں شریک مظاہرین نے بااثر وڈیرے اور ایس ایچ او تھانہ بورڑی خلاف شدید نعریبازی کرتے ہوئے کہا کہ بااثر وڈیرہ حسین بخش آرائیں ہماری زمینوں پر قبضہ کرنا چاہتا ہے جس کے باعث انہوں نے پولیس کی مدد سے ہماری زمینوں پر پانی کی فراہمی بند کردی ہے۔ جس کے باعث ہماری سیکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بااثر وڈیرے نے زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے ککڑ برانچ سے نکلنے والی نہر کو توڑ دیا ہے تا کہ زمینوں پر پانی کی فراہمی بند ہو سکے اور وہ اپنے ناپاک مقصد میں کامیاب ہو جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بورڑی ممتاز سرکی کی جانب سے انہیں گاؤں سے بے دخل کرنے اور جھوٹے مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔
اس موقعے پر احتجاجی مظاہرے میں شریک شاہ محمد آرائیں نامی شخص نے خود کے اوپر مٹی کا تیل چھڑک کر خود کو آگ لگانے کی کوشش کی جس پر گاؤں والوں نے اسے بچا لیا۔مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائے کورٹ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا کہ بااثر وڈیرے حسین بخش آرائیں اور ایس ایچ او تھانہ بورڑی ممتاز سرکی خلاف قانونی کاروائی کر کہ زمینوں پر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔