بااثر قبضہ مافیا کا محنت کش کی دوکان پر دھاوا۔ پولیس خاموش
Posted on October 21, 2013 By Majid Khan گوجرانوالہ
گوجرانوالہ : قلعہ دیدار سنگھ محلہ مجاہد پورہ کے شریف النفس دوکاندار حفیظ اللہ کے گھر عظمت بٹ نے 15 ساتھیوں کے ہمراہ ہلہ بول دیا اہل خانہ کو شدید زخمی کر دیا اور گھر کا سامان باہر پھینک دیا قیمتی سامان و موبائل فون چھین لیا۔ تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ کے علاقہ محلہ مجاہد پورہ میں دوکاندار حفیظ اللہ کے مکان پر عظمت بٹ وغیرہ زبردستی قبضہ کرنے چاہتے ہیں جس کا کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ‘حفیظ کے مطابق عظمت بٹ نے ایک جعلی اور بوگس رجسٹری کروا رکھی ہے جس کی بناء پر چند یوم قبل سے وہ اپنے پندرہ کس نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ میری دوکان پر آتشیں اسلحہ سمیت آیا۔
مجھے زبردستی مکان اور دوکان خالی کرنے کا کہا میرے انکار پر وہ دھمکیاں اور غلیظ گالیاں دیتے ہوئے وہاں سے چلے گئے جس کی درخواست بمعراد مقدمہ درج کرنے کی سی پی او کو دیدی جس پر عظمت بٹ اور بھی آگ بگولہ ہو گیا گذشتہ روز میں اپنی دوکان پر بیٹھاتھا کہ عظمت بٹ’منشاء ابوبکر’ماسٹر عظمت اللہ اور دیگر نامعلوم حملہ آور اچانک مجھے مارنا شروع کر دیا اور زبردستی میرے گھر میں داخل ہو کر سامان اٹھا کر باہر پھینک دیا اور قیمتی سامان چھین لیا۔ جبکہ صغراں بی بی نے میری بیوی کو شدید زخمی بھی کر دیا اور دوکان کے غلہ سے تیس ہزار روپے اور میرا موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ میرے دوستوں نے پولیس کیساتھ مل کر عظمت کو موقع پر گرفتار کر لیا’میری وزیراعلی پنجاب سمیت تمام اعلی حکام سے اپیل ہے کہ عظمت اور اسکے ساتھیوں کے خلاف قانونی کاروائی کر کے قانون کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com