جھنگ : سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام معلومات تک رسائی کے قانون کی آگاہی کیلئے موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں طالب علموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی کھوکھاچوک سیٹلائٹ ٹائون سے شروع ہوئی اور مین گیٹ ،چوک گلشن بہاری کالونی، نئی ٹینکی روڈ، ریاض چوک، اویس چوک، بشیر چوک، ٹرانسفارمر چوک سے ہوتی ہوئی واپس کھوکھا چوک پہنچ اختتام پذیر ہوئی۔
اس موقع پر طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آرٹی آئی قانون کی آگاہی سے متعلق مختلف نعرے درج تھے مختلف مقامات پر طلباء نے لوگوں میں بروشروز بھی تقسیم کیے جن پر اس قانون کو استعمال کرنے سے متعلق تفصیلات دی گئی تھیں اس موقع پر شہریوں نے ریلی کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ سی پی ڈی آئی کی۔
اس کاوش سے لوگوں میں شعور بیدار ہوگا کہ وہ اس قانون کو اپنے مسائل کے حل اور کرپشن کے خاتمہ کیلئے استعمال کریں۔ریلی میں سی پی ڈی آئی کے سینئر ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر فیصل منظور اورآرٹی آئی رضاکارنبیل سندھو،عمران ظفر،زمان گل خان اور تصور عباس سمیت نوجوانوںکی کثیر تعداد نے شرکت کی۔