اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ادارے نے چیئرمین نادرا طارق ملک کو پاسپورٹ حصول کے دوران معلومات خفیہ رکھنے پر طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے خلاف تحقیقات کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ طارق ملک کے خلاف تحقیقات کے احکامات ڈی جی ایف آئی اے نے جاری کیے، تحقیقات کے پہلے مرحلے میں چیئرمین نادرا کو پاسپورٹ کے معاملے پر طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ طارق ملک نے دو ہزار دس میں پاسپورٹ حاصل کرتے ہوئے معلومات کو خفیہ رکھا، طارق ملک نے کینیڈین شہریت اور سرکاری نوکری کی بجائے خود کو آئی ٹی پروفیشنل ظاہر کیا۔
طلبی کے نوٹس میں طارق ملک کو سابق چئیرمین لکھا گیا ہے، خاندانی ذرائع نے دنیا نیوز کو بتایا کہ طارق ملک کو مختلف طریقوں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔