اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی خدمات کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 18.56 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2019-20ء میں آئی ٹی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 1302.73 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے مین 18.56 فیصد زیادہ ہے۔
مالی سال 2018-19ء میں آئی ٹی خدمات کی برمدات سے ملک کو 1098.794 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ کمپیوٹر سروسز کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 20.91 فیصد رہی۔
گزشتہ مالی سال میں کمپوٹر سروسز کی برآمدات سے ملک کو 998.630 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ پیوستہ مالی سال میں کمپیوٹر سروسز کی برآمدات سے ملک کو 825.900 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔
سافٹ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات میں اضافہ کی شرح 14.75 ملین ڈالر رہی۔ گزشتہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 376.07 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔
پیوستہ مالی سال میں اس شعبہ میں خدمات کی برآمدات سے ملک کو 327.72 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے گزشتہ مالی سال کے دوران 1.919 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا جو پیوستہ مالی سال کے مقابلہ میں 17.43 فیصد کم ہے۔
پیوستہ مالی سال میں ہارڈ وئیر کنسلٹنسی خدمات کی برآمدات سے ملک کو 2.32 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اسی طرح مرمت وبحالی خدمات کی برآمدات میں 72.04 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔