آپس کی رنجشیں ختم کیئے بغیر امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔حلیم عادل شیخ

کراچی : مسلم لیگ سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے صوبائی سیکرٹریٹ میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپس کی رنجشیں ختم کیئے بغیر امن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوگا۔گزشتہ آل پارٹی کانفرنس میں تمام جماعتوں نے حکومت کو یہ باور کروایا کہ وہ امن کے لیے مزاکرات اور ایکشن لینے میں بااختیار ہے ،اس کہ باوجود نہ تو مزاکرات میں کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی شدت پسند عناصر کے خلاف کوئی ایکشن لیا گیا۔آئے روز کوئی طالب علم اعتزازحسن ،کوئی پولیس آفسر چوہدری اسلم ماراجاتا ہے ، شدت پسند عناصر سے نہ کوئی مسجد محظوظ ہے اور نہ ہی کوئی امام بارگاہ ۔پاکستان اس وقت چند نااہل سیاست دانوں کی وجہ سے سخت مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔

سیاسی معاملات سے توجہ ہٹانے کے لیے ملک اور عوام کو رگڑا جارہا ہے ۔عوام کی بدقسمتی اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگی کہ حکومت کے ماتحت کسی بھی ادارے کو اپنی ذمہ داری کا احساس نہیں ہے جس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت ابھی تک بیوروکریسی کی مزیدمضبوطی کے لیے کوششیں کررہی ہے۔ ہمیشہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑنے والے حکمرانوں نے پاکستان کونقصان پہنچایا۔پاکستان اس وقت توانائی کے حصول میں دوسرے ممالک کے رحم و کرم پر ہے، حکومت ابھی تک عوام کو کسی بھی قسم کا ریلیف ڈیلیور کرنے میں ناکام رہی ہے،جس کی وجہ سے عوام کمزور سے کمزور ہوتے جارہے ہیں ۔اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر جعفر الحسن ،یوتھ ونگ کے صوبائی صدر آغا رفیع اللہ اوردیگر بھی موجود تھے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ لہذا حکومت اور اس کے اتحادی عوام دشمن منصوبوں سے گریز کریں۔ پاکستان کی عوام صرف اپنے مسائل کا حل چاہتی ہے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ پاکستان کی سلامتی اور معیشت کی مضبوطی کی تدبیر کرنے والا ان میں سے کوئی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستا ن تحریک انصاف کو بھی چاہیے کہ وہ حکومت کی طرح عوام سے نظریں نہ چرائے انہیں اس وقت دھرنوں کی سیاست چھوڑ کر عوام میں دلچسپی لینے کی ضرورت ہے۔ بعد ازاں انہوں نے وزیر اعظم کے مشیرانجینئر امیر مقام پر شدت پسندوں کی جانب سے حملے کی مذمت ،ٹیلی فون پر رابط خیریت دریافت کی۔