اسلام آباد (جیوڈیسک) یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی ۔ رواں سال کے ابتدائی تین ماہ میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔
وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ تین ارب پینتالیس کروڑ ڈالر رہی۔
پچھلے سال اِسی عرصے میں حجم تین ارب بیس کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمد آٹھ فیصد اضافے سے دس ارب تین کروڑ ڈالر رہی۔