آئیسکو کے محنت کشوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔ عاشق خان
Posted on September 30, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
اسلام آباد : آئیسکو کے محنت کشوں کے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی۔ آئیسکو ملازمین کے حقوق پر سودے بازی کرنے والی اور سابقہ بونس کی مد میں انتظامیہ کے ساتھ مزدور کش معاہدہ کرنے والی واپڈا کی یونین سے ملازمین بخوبی آگاہ ہیں۔
لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے عید بونس مطالبہ کے بینر کو اتار کر مخالفین نے مزدور دشمن یونین ہونے کا ثبوت دے دیا۔ ان خیالات کا اظہار لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین کے صدر محمد عاشق خان نے یونین کے عہدیداران سے ہنگامی ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری امن پسند سوچ کو ہماری کمزوری نہ سمجھی جائے ہم کمپنی کے ماحول کی بہتری کے لئے صبر سے کام لے رہے ہیں۔
چیئرمین لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین لالہ رحیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا کی کسی بھی یونین کو آئیسکو میں یونین کرنے کا اختیار نہیں ہے اور اسی سلسلے میں ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے۔جنرل سیکرٹری لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین سید تنویر حسین کاظمی نے وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی اور آئیسکو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ کمرشل آرڈینس 1968 کے تحت عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر تمام ملازمین کو عید بونس دیا جائے اور 1998 سے لے کر 2013 تک کمپنی کے منافع میں آئیسکو ملازمین کو حصہ دیا جائے۔
وائس چیئرمین لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین لالہ یعقوب نے کہا کہ منافع بخش اداروں کو فروخت کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ہم آئیسکو کی نجکاری کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ لیبر یونیٹی آف آئیسکو یونین نے انتظامیہ اور وفاقی وزیر برائے پانی و بجلی خواجہ آصف مطالبہ کیا کہ عید سے قبل بونس نہیں دیا گیا تو ہم احتجاج، تالا بندی اور قلم چھوڑ ہرتال کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com