نشہ آور ٹیکہ لگانے کی وجہ سے دو نشئی زندگی کی بازی ہار گئے

مصطفی آباد/للیانی: نشہ آور ٹیکہ لگانے کی وجہ سے دو نشئی زندگی کی بازی ہار گئے، ای ڈی او ہیلتھ و ڈرگ انسپکٹر میڈیکل سٹوروں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر، نوٹوں کی چمک نے انسانی جان کو پانی سے بھی سستا کر دیا، متعدد بار شکایات کے باوجود ای ڈی او ہیلتھ کی کان پر جوں تک نہ رینگی۔

اب تک درجنوں افراد نشہ آور ٹیکوں کے استعمال سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، ذمہ دار افسران خاموش تماشائی، اینٹیو ل ، پیٹاگون، ٹیزل، ڈائزی پام ، انورفن انجکشن کی فروخت کا سلسلہ جاری،نشئی حضرات اپنا نشہ پورا کرنے کیلئے مذکورہ انجکشنوں کا بے دھڑک استعمال کر رہے ہیں، منشیات کے عادی افراد شراب، چرس چھوڑ کر نشہ آور ٹیکوں کا استعمال کرنے لگے، مذکورہ ٹیکوں کا استعمال ڈاکٹری نسخے کے بغیر فروخت جرم ہے، زیادہ ڈوز کی وجہ سے انسانی جانوں کے ضیاع کا اندیشہ ہوتا ہے: ایم ایس عارف میموریل ٹیچنگ ہسپتال ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد کے میڈیکل سٹوروں پر نشہ آور ادویات اور ٹیکوں کی فروخت کا سلسلہ بلا دھڑک جاری، نشہ آور ٹیکوں میں اینٹیول ، پیٹاگون، ٹیزل، ڈائزی پام ، انورفن انجکشن شامل ہیںجو بغیر ڈاکٹری نسخہ کے نشئی حضرات کو فروخت کئے جاتے ہیں ، جس کی نشاندہی متعدد بار ای ڈی او ہیلتھ کو کی گئی ہے۔

ای ڈی او ہیلتھ اپنے فرائض ادا کرنے کی بجائے شکایت کنیدہ کو کسی ایک میڈیکل سٹور کی نشاندہی پر مجبور کرتا ہے، ہم اجتمائی کاروائی نہیں کر سکتے آپ نشاندہی کریں ہم کاروائی کریں گے۔ نشہ آور ٹیکوں کے استعمال سے گزشتہ روز رفاقت عرف شاگردن اور شیدوں ملاح زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، دو قیمتی جانوں کا ضیاع بھی محکمہ ہیلتھ کو جھجوڑنے کیلئے نا کافی ہے، عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کسی بڑے حادثہ کا انتظار کر رہا ہے، ایم ایس عارف میموریل ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر جمال صمدانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ انجکشنوں کا ڈاکٹر نسخہ کے بغیر فروخت کرنا جرم ہے ان انجکشنوں کے زیادہ استعمال کی وجہ سے انسان کی جان جانے کا اندیشہ موجود رہتا ہے۔ مصطفی آباد کی سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلی پنجاب، سیکرٹری ہیلتھ و ڈی سی او قصور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے محکمہ کے کرپٹ اہلکاروں اور نشہ کا کاروبارکرنے والے میڈیکل سٹور مالکان کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔