ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) علاقہ کوٹلی ستیاں چوکی اہاڑی میں قبضہ مافیا کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے واہ کینٹ کے رہائشی اجہ ملازم کی حالت انتہائی تشویش ناک ہوگئی۔
قائداعظم انٹرنیشنل ہسپتال راولپنڈی میں زیرعلاج راکہ ملازم حسین موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا، ڈاکٹروں نے اڑتالیس گھنٹے اہم قرار دے دیئے، راجہ ملازم حسین مسلسل وینٹی لیٹر پر، ملنے والوں پر مکمل پابندی، آئی سی یو وارڈ میں سخت نگرانی، لوگوں کی کثیر تعداد قائداعظم انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی جمع ہوگئی۔ عیادت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
فوری طور پر بے نظیر ہسپتال راولپنڈی سے قائداعظم انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کردیا گیا، انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج ہیں، کوٹلی ستیاں پولیس اثرو رسوخ کے حامل ملزمان کو گرفتار کرنے میں گریزاں، گروپ کے چئیرمین محمد فیصل اقبال کا اظہار برہمی پولیس کو الٹی میٹم دے ڈالا، ملزمان کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرنے کا عندیہ۔
پولیس کے اعلی حکام کوٹیلی ستیاں پولسی کا قبلہ درست کرے، محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے، پاکستان آواز خلق پارٹی کے رہنمائوں کا الٹی میٹم واقعہ میں ملوث ملزمان کو اٹالیس گھنٹوں میں گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے وگرنہ حالات کی ذمہ دار مقامی پولیس ہوگی جو ملزمان کو شیلٹر فراہم کر رہی ہے۔
پولیس کے اعلی حکام معاملے کا کو فوری نوٹس لیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی دھائی، پاکستان آواز خلق پارٹی کے رہنماوں راجہ قیصر پرویز، راجہ بابر، انصار شاہ گردیزی اور عامر شہزاد نے پریس کانفرنس کے دوران الٹی میٹم دیا کہ راجہ ملازم حسین اور انکے بھائیوں کو جان سے مار نے اور سر عام دہشتگردی کے مرتکب افراد کو کوٹلی ستیاں پولیس نے تاحال گرفتار نہ کیا۔
پولیس قبضہ مافیا سے ملی ہوئی ہے، اثر رسوخ کے حامل ملزمان سر عام دندناتے پھر رہے ہیں مگر پولیس انکی گرفتاری میں بے بس دکھائی دے رہی ہے، فیصل اقبال گروپ کے رہنماوں نے پولیس کے اعلی حکام سمیت وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیر اعلی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ کہ دہشتگردی میں مرتکب افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جائے۔
یاد رہے کہ پاکستان آواز خلق پارٹی کے سرگرم رہنما جنرل سیکرٹری راجہ ملازم حسین اور انکے بھائیوں جو کہ واہ کینٹ میں رہائش پذیر ہیں اور موضع اہاڑی کے مستقل رہائشی ہیں دو روز قبل اپنے گاوں اور اپنی ملکیتی زمین پر گئے تو محمد عامر اور اسکے ساتھیوں نے جنہوں نے غیر قانونی طور پر انکی زمین پر قبضہ کر رکھا تھا اندھا دھند فائرنگ کی۔
گولی راجہ ملازم کے پیٹ میں لگی جو آر ہوگئی اور ہاتھ سے گزرتے ہوئے پار ہوگئی ،پولیس چوکی کرور کوٹی ستیاں تھانہ میں ملزمان کے خلاف زیر دفعات 148-149-337H2,324, 109کے تحت مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزمان کو گرفتاری تاحال عمل میں نہیں لائی گئی۔
ادہر راجہ ملازم حسین جو کہ بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں انتہائی تشویش ناک حالت میں زیر علاج تھے انھیں آج بروز بدھ حالت غیر ہونے پر فوری طور پر قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ وینٹی لیتر پر ہیں۔
آئی سی یو میں زیر علاج راجہ ملازم حسین کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ انکی حالت تاحال تشویش ناک ہے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038