زخمی فاسٹ بولر محمد عرفان 6 ہفتے کیلئے کرکٹ سے آؤٹ

 Mohammad Irfan

Mohammad Irfan

لاہور (جیوڈیسک) انجری کا شکار فاسٹ بولر محمد عرفان چھ ہفتے کے لئے کرکٹ سے آؤٹ ہو گئے۔

قومی بولر محمد عرفان دبئی میں ہونے والے دوسرے ٹی 20 میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے انہیں وطن واپس روانہ کر دیا گیا تھا۔ ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ انتخاب عالم کے مطابق محمد عرفان کی انجری کی نویت شدید ہے جس کے باعث سری لنکا کے خلاف سیریز میں نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے انہیں چھ ہفتے کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔ محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔ عمر گل بھی گھٹنے کی انجری کے باعث نمائندگی سے محروم تھے۔ عمر گل کی ٹیم میں واپسی فٹنس ٹیسٹ پر ہو گی۔