ملکہ، گلیانہ (محسن ضیاء اعوان) گلیانہ میں دو موٹر سائیکل سواروں کی آمنے سامنے ٹکر دونوں شدید زخمی، ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق تیز رفتار موٹر سائیکل سواروں نے ہائی ایس کو کرا س کرتے ہوئے تیز رفتار دو نوجوان آمنے سامنے سے جا ٹکرائے۔ عثمان ولد عارف قوم راجپوت سکنہ بدھو چک اور احسن ولد اسلم سکنہ بھگوال شدید زخمی ہو گئے ۔دونوں نوجوانوں کو شدید زخمی حالت میں نزدیکی ہسپتال لے جایا گیا ۔حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے احسن قومے میں چلا گیا ہے ۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ ملکہ ،گلیانہ (محسن ضیاء اعوان )انصاف ہاوس روپیری کے سربراہ چوہدری وسیم سرور کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید اور برگیڈیئر چوہدری ارشد محمود کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیل کے مطابق انصاف ہاوس روپیری کے سربراہ چوہدری وسیم سرور کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید اور برگیڈیئر چوہدری ارشد محمود، میجر عاصم بیگ۔ چوہدری ناصر بشیر کے اعزاز میں شاندار عشائیہ کا اہتمام کیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید نے کہا کہ دیار غیر میں رہ کر ہمیں پاکستان کے حوالے سے فکر ستاتی ہے۔میاں نواز شریف کی پالیسیوں کی وجہ سے دیار غیر میں پاکستانیوں کا امیج بہتر ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس کے دور رس نتائج سامنے آ رہے ہیں۔یورپین ممالک گی ایس پی پلس کی پالیسی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت جو ترقی کی منازل طے کر رہا ہے یہ میرے قائد میاں نواز شریف ہی کی پالیساں ہیں۔سی پیک۔موٹر وے جیسے منصوبوں سے ملک محاشی طور پر مضبوط ہوا ہے۔ چوہدری غضنفر جمشید نے اس موقع پر چوہدری وسیم سرور کا شکریہ ادا کیا۔