لاہور (جیوڈیسک) لاہور انجری کے باعث مڈل آرڈر بلے بازعمراکمل کی زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے بعدپاکستانی کرکٹر عمر اکمل، کیریبئن پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق اس دوران وہ شدید بخار میں مبتلا ہو گئے۔
کرکٹ بورڈ نے انہیں زمبابوے جانے کے بجائے پاکستان واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ عمر اکمل کل رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔ طبعی معائنے کے بعد ہی انہیں زمبابوے بھیجنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ قومی ٹیم انیس اگست کو زمبابوے جا رہی ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلا ٹی ٹوئنٹی تیئس اگست کو کھیلا جائے گا۔