انجری کا شکار فرینک ربری فٹ بال ورلڈ کپ سے باہر

Franck Ribery

Franck Ribery

پیرس (جیوڈیسک) فٹ بال ورلڈ کپ میں فرانس کی اچھی کارکردگی کی امیدیں مزید کم ہو گئی ہیں
جن کے اہم ترین کھلاڑی فرینک ربری کمر کے نچلے حصے میں انجری کے بعد میگا ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

یہ فرنچ ٹیم کیلئے 23 کھلاڑیوں کا اعلان ہونے کے بعد تیسرا بڑا جھٹکا ہے کیونکہ اس سے پہلے مڈفیلڈر کلیمنٹ گرینیئراور سیکنڈ چوائس گول کیپر سٹیو منڈانڈا بھی ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم ہو چکے ہیں۔