ناانصافی و ظلم سے فوج کے سابق سربراہ کو تسخیر نہیں کیا جا سکتا: طاہر حسین
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan کراچی
کراچی : مشرف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری اور ای سی ایل سے نام خارج کرنے سمیت علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی درخواست مسترد کئے جانے پر احتجاج کرتے ہوئے آل پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد قریشی ‘ جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سید وصی الدین اور انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین سید نے کہا کہ عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر عوام اس فیصلے کی وجوہات و اسباب سے پوری طرح واقف ہیں اور جانتے ہیں پاکستان میں آج تک کسی کو بھی انصاف نہیں ملا ہے مگر استحصالی طبقات یہ نہیں جانتے کہ ان کا واسطہ اب کسی عام آدمی سے نہیں بلکہ فوج کے سابق سربراہ اور آہنی عزم و حوصلے کے مالک ایک جراتمند کمانڈو سے ہے اور استحصالی طبقات کے اوچھے ہتھکنڈوں ‘ظالموں کا ظلم اور نا انصافی نہ تو اس کے حوصلوں کو توڑ سکتی ہے اور نہ ہی قوم کو استحصالی طبقات سے نجات دلاکر عوام کو خوشحال اور پاکستان کو مستحکم بنانے کی اس کی تحریک ”آل پاکستان مسلم لیگ “کے آگے بندباندھا جاسکے گا۔
اے پی ایم ایل کے رہنما¶ں نے کہا کہ آج کے فیصلے کو مورخ استحصالی طبقات کے حق اور حب الوطنی و مسلح افواج کیخلاف دیا جانے والا فیصلہ لکھے گا اور اگر ایسے فیصلے کرانے والے استحصالیوں سے نجات پانے کیلئے قوم اور فوج نے یکجا ہوکر استحصالی طبقات کیخلاف جدوجہد نہیں کی تو ظلم اور ناانصافی بہت جلد ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹائے گی اور فوج بھی یرغمال بنالی جائے گی۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com