سیاہی تیار کرنے کیلئے 4 ماہ کا وقت درکار: پی سی ایس آئی آر

Election Ink

Election Ink

اسلام آباد (جیوڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کی فراہمی کے لیے سرکاری لیبارٹری پی سی ایس آئی آر ایک نے الیکشن کمیشن سے 4 ماہ مانگ لیے ہیں

الیکشن کمیشن نے پی سی ایس آئی آر کو پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے مقناطیسی سیاہی کے 22 لاکھ پیڈ کی تیاری کا آرڈر دیا تھا لیکن پی سی ایس آئی آر نے الیکشن کمیشن کو جواب دیا ہے کہ وہ ایک ماہ میں مقناطیسی سیاہی کے صرف 6 لاکھ پیڈ تیار کر سکتی ہے، 22 لاکھ پیڈز کی تیاری کے لئے اسے چار ماہ درکار ہیں۔