اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پاکستان علما کونسل طاہر اشرفی اور سربراہ طالبان کمیٹی مولانا سمیع الحق کے درمیان طالبان حکومت مذاکرات پر بات چیت ہوئی ہے۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی رہائی پر جلد اہم پیش رفت کا امکان ہے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے مولانا سمیع الحق نے کہا کہ پوری قوم امن چاہتی ہے، جنگ بندی جاری رہے گی۔ حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ مذاکراتی عمل میں مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مایوسی کی ضرورت نہیں، امید ہے مذاکرات مخالف عناصر اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔