وزیرآباد (تحصیل رپورٹر) اندرون شہر جی ٹی روڈکے اطراف میں ڈلوائی گئی مٹی کے ڈھیروں سے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ۔ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ سے نظام آباد تک ڈالی گئی مٹی پختہ سڑک سے ہٹائی نہیں گئی۔
جس سے سڑک برباد ہونے کا خدشہ ہے ، گزشتہ دو روز سے سڑک کے اطراف پر مٹی ڈالنے کا کام جاری ہے جبکہ مٹی ڈالنے والی انتظامیہ نے سڑک کو صاف نہیں کیا جس سے مٹی سڑک پر جم گئی ہے اور اکثر مقامات پر دھول کی وجہ سے سڑک پر سفر کرنے والے افراد سائیکل موٹر سائیکل سواروں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ شہریوں نے ٹائون مونسپل ایڈمنسٹریٹر وزیرآباد، ڈی سی او گوجرانوالہ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔