لاہور (پ،ر) پشاور میں بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوںنے کہا اپریشن ضرب ِ عضب پورے عزم کے ساتھ جاری ہے۔
عسکری اور قومی قیادت ایک پیج پر ہیں اس کے ساتھ ساتھ انہیں پوری قوم کی حمایت حاصل ہے تمام پاکستانی میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردوں کیخلاف متحد ہے اب بے گناہوں کے خون کی ہولی کھیلنے والوںکو عبرت کا نشان بنا دیا جائے گا اور سفاک دہشت گرد اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔۔
الحاج زبیر احمد نے کہا انتہا پسند وں کو یہ جان لینا چاہیے کہ دہشت گردی سے پاکستانی قوم کے حوصلے پست نہیں کئے جا سکتے مائوںکی گود اجاڑنے والے وحشی،جنگلی اور درندے ہیں ان کو ختم کئے بغیر ملک میں امن نہیں ہو سکتا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان مسلسل قربانیاںدے رہا ہے دہشت گردی سے پاکستان کی بقاء اور سا لمیت کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں اس لئے موجودہ حکومت نے عزم کر رکھا ہے پاکستان کو امن کا گہوارا بنانے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔