بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں معصوم بچیوں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے چار سالہ بچی کی نعش بھی برآمد کر لی گئی جسے انہوں نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا گرفتار ملزمان نے پانچ بچیوں کو اغوا کے بعد قتل کر کے ماتلی کے قبرستان میں دفن کرنے کا اقرار کر لیا۔۔
وی او۔۔۔ بدین کے علاقے ٹنڈو غلام علی میں معصوم بچیوں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کرنے والا دو رکنی گروہ گرفتار کر لیا گیا ملزمان سے چار سالہ بچی کی نعش بھی برآمد کر لی گئی پولیس کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ دو ملزمان جن میں سے ایک نے زنانہ لباس پہن رکھا ہے چار سالہ بچی کی نعش مسافر کوسٹر میں بیٹھ کر منتقل کر رہے ہیں جس پر ٹنڈو غلام علی پولیس نے بس پہ چھاپہ مارا اور ملزم ساون عرف غلام حسین اور شاہد کو گرفتار کر لیا جن کی گود سے بچی کی نعش بھی برآمد کر لی گئی جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایس ایچ او ٹنڈو غلام علی دھنی بخش کے مطابق بچی کے چہرے پر تشدد کے نشانات واضح ہیں جبکہ گرفتار ملزمان نے بچی کے زیادتی کا اقرار کیا ہے دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ اس سے قبل انہوںنے چار بچیو ں کو اغوا کے بعد جنسی ہواس کو نشانہ بنایا اور قتل کر دیا جنہیں ماتلی کے قبرستان میں دفن کر دیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ چمبڑ تھانہ کی حدود میں ہوا جس کا مقدمہ بھی وہیں درج ہو گا جبکہ متعلقہ پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔