ریاض (جیوڈیسک) مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل شیخ کا کہنا ہے کہ پشاور کے سکول میں حملہ کر کے معصوم بچوں کا قتل عام خطرناک عمل اور بڑا جرم ہے۔
بے قصور انسانوں کا قتل اسلام سمیت تمام مذاہب میں ممنوع ہے۔ مفتی اعظم نے مجرمانہ سرگرمیوں سے ہوشیار رہنے کی نصیحت کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام کے دشمن اس قسم کے مجرمانہ طریقے اختیار کر کے مسلمانوں کو فریب میں مبتلا کر رہے ہیں۔
مسلم ممالک کو اپنے افکار کی تجربہ گاہ بنائے ہوئے ہیں۔ مسلمان دھوکے میں نہ آئیں۔