معصوم بچوں، خواتین اور نہتے لوگوں کی جان لینے والوں کا کوئی مذہب نہیں، ماسٹر محمد اقبال

Lahore

Lahore

لاہور (نامہ نگار) معصوم بچوں، خواتین اور نہتے لوگوں کی جان لینے والوں کا کوئی مذہب نہیں ۔قوم دہشت گردی کے خلاف پہلے بھی متحد تھی اب بھی ہے ،اس طرح کی بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔

ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے سینئر راہنما ماسٹر محمد اقبال انجم نے گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کے دوران کیا۔

اس موقع پر حافظ نور محمد، محمد شاہد اقبال، ملک محمد عمر ریاض اور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے گلشن اقبال پارک لاہور میں ہونیوالی دہشتگردی کی پر زور مذمت کرتے ہوئے مزید کہا کہ دہشت گرد اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔