اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان میں امریکی سفیررچرڈ اولسن نے پشاور گرجا گھر پر حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں رچرڈ اولسن نے کہا ہے کہ امریکاکو پشاور واقعے سمیت کسی کے خلاف بھی انتہا پسندانہ تشدد پر تشویش رہے گی۔
امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں پر تشدد، پاکستانی عوام کی اقدار اور خوش حال مستقبل پر حملہ ہے۔