بے گناہوں کی کثرت سے گرفتاریوں سے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے: اشرف آصف جلالی

Ashraf Asif Jalali

Ashraf Asif Jalali

لاہور: سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوٹ رادھاکش میں ہونے والی توہین قرآن اور اس کے رد عمل کی شرعی تحقیقات کروائی جائیں اور ان کے حقیقی اسباب منظر عام پر لائے جائیں علاقہ بھر کے مسلمانوں کو اندھا دھند مشق ستم بنانا ہر گز مسئلے کا حل نہیں پولیس گردی سے پورا علاقہ مسلسل خوف و ہر اس کی لپیٹ میں ہے۔

بے گناہوں کی کثرت سے گرفتاریوں سے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس بڑ ھ رہا ہے آئمہ مساجد اور نمازیوں کی گرفتاریوں سے مسجدیں ویران پڑی ہیں اسلام ہرگز اقلیات پر ظلم کی اجازت نہیں دیتا مگر اقلیات کو بھی ہر گز مسلمانوں کے مقدسات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا۔

آئین سے اقلیات کا لفظ نکلوانے والے اسلام اور پاکستان سے مخلص نہیں میڈیا کے ٹاک شوز کے ذریعے گستاخانہ کلچر پھیلایا جارہا ہے۔295C کے خلاف ہرزہ سرائی جلتی پر تیل ڈالنے کے مترادف ہے۔