پنڈ دادنخان (سلیمان شہباز+عدنان یونس سے) معصوم اور نہتے کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے جہلم کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں آج یوم سیاہ منایا جارہا ہے پاکستانی عوام بھی معصوم اور نہتے کشمیر ی مسلمانوں پر بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑنے پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم سیاہ منا رہی ہے ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے اکرم شہید پارک میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بعد آگاہی واک میں حصہ لیا اور شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر اقبال حسین خان کا کہنا تھا کہ ہم کشمیرپہ ہونے والے ظلم و ستم کی دفع آخری دم تک کرتے رہیں گے اور اب وقت آ چکا ہے کے کشمیرکی آواز کو اقوام متحدہ کے اعوانوں تک پہنچا کر اس کا حل نکالا جائے اس موقع پرکشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لئے کشمیر یکجہتی واک کا اہتمام کیا گیا ۔کشمیر یکجہتی واک میں ضلح جہلم کے افسران، صحافی کمیونٹی ،وکلاء ،سیاسی و سماجی جماعتیںاور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔ بعد ازاں جہلم مشین محلہ نمبر 3 سے ریلی کا انقعاد کیا گیا اور جہلم کے پل پر انسانی ہاتھوں سے بنی زنجیر اس بات کی گواہی دیتی رہی کے بھارت کی بربریت آج بھی زندہ ہے ۔اس موقع پر واک میں شریک شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر مانگے آزادی،کشمیریوں پر ظلم بند کرو کے نعرے تحریر تھے جبکہ کشمیر زندہ باد ، بھارت مردہ باد، اورکشمیر ہم تمہارے ساتھ ہے کہ فلک شگاف نعرے بھی فضاء میں گونجتے رہے ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا ہر فرد کشمیری مسلمانوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ نا صرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی سطح پر کشمیر کے مسلئے کو حل کرنے کے لئے کام کرنا ہوگااور انہیںاپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا موقع دیا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام امن خواہ ہیں اور کشمیر کی آزادی امن کی راہ میں روکاوٹ بنی ہوئی ہے کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرادوں کے ذریعے جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ کشمیری مسلمانوں کو آزاد ی مل سکے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنڈ دادنخان (سلیمان شہباز+عدنان یونس سے) اسسٹنٹ کمشنر دینہ عمبر گیلانی نے انسداد ملاوٹ مہم کے سلسلہ میں دینہ کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کے دوران مختلف دودھ فروشوں سے 14 سمپل حاصل کرنے کے بعد چیک کیا اور حفظان صحت کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے کی صورت میں 46000 روپے جرمانہ کیا اور اس کے ساتھ ساتھ 168 لیٹر غیر موزوں دودھ کو ضائع کر دیا دیا اور دوکان داروں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان کو وارننگ دی۔جبکہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے جعلی گوالوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنڈ دادنخان (سلیمان شہباز+عدنان یونس سے) ڈپٹی کمشنرجہلم اقبال حسین خان نے پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے زیر اہتمام5 اور 8جماعت کے سالانہ امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹر ز جہلم کی حدود میں دفعہ 144نافذ کر دی ہے ۔اس نوٹیفکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کوامتحانی مرکز کے 2سو گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہوگی نیز امتحانی سنٹر کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیداواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہوگی۔ڈپٹی کمشنر جہلم اقبال حسین خان نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ ڈی سی آفس سے جاری ہونیوالے حکمنامہ کے مطابق ، امتحانی مراکز کی2 سوگز کی حدود میں کسی غیر متعلقہ شخص کو داخل ہونے کی اجازت نہ ہوگی تاکہ امتحانات پر سکون ماحول میں منعقدہوں سکیں اورکوئی ناخوش گوار واقعہ نہ پیش آئے۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 07 :02:17