لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ورکنگ بائونڈری پر بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث سیالکوٹ اور شکر گڑھ کے سرحدی علاقوں میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پر امن اور معصوم شہریوں پر بھارت کی طرف سے بلااشتعال فائرنگ قابل مذمت ہے۔
بھارتی فوجوں کی جارحیت کسی طرح بھی قابل قبول نہیں، وزیراعلی پنجاب نے اس موقع پر شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کیا جبکہ شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت بھی کی۔
وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ان افسوسناک واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو ہسپتالوں میں ہرممکن طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔