کسی بیگناہ مسلمان کو گرفتار نہ کیا جائے: بھارتی وزیر داخلہ

 Indian Interior Minister

Indian Interior Minister

نیو دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے ریاستی وزرائے اعلی کو بے گناہ مسلمان نوجوانوں کو دہشت گردی کے نام پر بے جا گرفتار کرنے سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے بھارت کی تمام ریاستوں کے وزرائے داخلہ کو خط لکھا ہے کہ اقلیتی کمیونٹی کو دہشت گردی کے نام پر تنگ نہ کیا جائے۔

خط کے مطابق بھارت کی مختلف ریاستوں میں معصوم مسلمان نوجوانوں کو دہشت گردی کے نام پر قانونی ادارے گرفتار کر لیتے ہیں جو اقلیتوں کی حق تلفی ہے۔ وزیر داخلہ نے وزرائے اعلی سے اپیل کی وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دہشت گردی کے نام پر کسی بے گناہ مسلمان کو گرفتار نہ کیا جائے۔