بیگناہ افراد کی بلآجواز گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں کا احتجاج
Posted on December 3, 2013 By Majid Khan اسلام آباد
راولپنڈی : سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے بیگناہ افراد کی بلآجواز گرفتاریوں کیخلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے متاثرہ خاندانوں نے احتجاج کیا اور پنجاب حکومت کی جانبداری کی شدید مذمت کی۔ احتجاج میں خواتین بچے اور مرد شامل تھے جنہوں نے ہاتھوں میں بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کیخلاف بینرز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے رہنماء مولانا علی شیر انصاری اور مولانا ضیغم عباس سمیت متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملت تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کی بلآجواز گرفتاریاں کر رہی ہے۔
ہم حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان اقدامات سے بعض رہے اور بیگناہ افراد کو فی الفور رہا کیا جائے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پولیس چادر اور چاردیواری کو تقدس کو پامال کر رہی ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
اگر بیگناہ افراد کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا اور معصوم افراد کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو جلد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے تاریخی احتجاج کیا جائیگا۔
متاثرہ افراد کے ورثاء کا کہنا تھا کہ انہیں قانونی چارہ جوئی کرنے سے روکا جا رہا ہے اور جیل انتظامیہ کی جانب سے اپنے پیاروں سے ملاقات تک نہیں کرنے دی جا رہی ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com