ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے: امین شہیدی

Lahore

Lahore

لاہور : گلگت، پشاور اور کوئٹہ میں ملت جعفریہ کے بے گناہ افراد کا قتل عام ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے حکمران اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لئے ملک میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن علامہ امین شہیدی نے مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام آپریشن ضرب عضب کی کامیابی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے منعقدہ دعائیہ اجتماع دعائے عرفہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردوں کو فری ہینڈ دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب پرامن اور محب وطن لوگوں کو ہراساں کرنے،اُن کیخلاف بے بنیاد مقدمات قائم کرنے اور پابند سلاسل کرنے کا عمل جاری ہے۔

ہم وطن کے اندر دہشت گردی اور بے گناہوں کے قتل کو حرام سمجھتے ہیں دنیا بھر میں ایک مخصوص تکفیری گروہ اسلام کی بدنامی اور مسلمانوں کے لئے رسوائی کا سبب بن رہا ہے آج امام کعبہ کو بھی ان تکفیریوں کیخلافیہ اعلان کرنا پڑا کہ اس گروہ کا اسلام کیساتھ کوئی تعلق نہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں دیر پا امن اور رواداری کیلئے انتہا پسندوں کیخلاف گھیرا تنگ کرنا ہو گا۔

بصورت دیگر یہ انتہا پسند تکفیری گروہ کی جانب سے خانہ جنگی کو کوئی نہیں روک سکے گا علامہ امین شہیدی نے کہا کہ انشااللہ فیصل آباد اور لاہور میں منعقدہ عوامی اجتماعات ملت اسلامیہ پاکستان کے لئے دہشت گردوں،لٹیروں اور خاندانی اقتدار سے نجات کا باعث بنے گا۔