کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعۃ الدعوۃ کراچی ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ معصوم طلبہ کو خون میں نہلانے والے انسانیت کے قاتل ہیں۔ مسجدوں، بازاروں اور عوامی مقامات پر خون کی ہولی کھیلنے والے اب معصوموں کی جان کے بھی دشمن بن گئے۔ دہشت گردی میں بیرونی ہاتھ کے ملوث ہونے کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی پارلیمنٹ میں دو منٹ کی خاموشی ڈرامہ ہے۔ افغانستان میں دہشت گردوں کو بھارتی تعاون حاصل ہے۔ مظاہرے سے جماعت غربا اہلحدیث کے حافظ محمد سلفی، مرکزی جمعیت اہلحدیث کراچی کے امیر افضل سردار، جماعۃ الدعوۃ کے رہنما حافظ محمد امجد، عبداﷲ رحمانی اور عبدالقیوم نے بھی خطاب کیا۔