مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی خبریں 17/9/2014

MWM

MWM

بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری اور ان پر پولیس کی بہیمانہ تشدد کو کبھی قبول نہیں کرینگے پر امن احتجاج

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری اور اُن پر پولیس کی بہیمانہ تشدد کو کبھی قبول نہیں کرینگے پر امن احتجاج کو حکومت پولیس گردی کے ذریعے تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے عوامی تحریک کے ایف آئی آر عدالتی حکم کے باوجود پولیس حکومتی دباوُ پر درج نہیں کررہی جو صریحا عدالتی احکامات کے خلاف ورزی ہے ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کور کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا انہوں نے کہا کہ ہم مملکت خدا دا پاکستان میں جنگل کا قانون نافذ نہیں کرنے دینگے انقلاب اور آزادی مارچ کے پر عزم شرکاء قابل تحسین ہیں جنہوں نے پر امن احتجاج کے ریکارڈ قائم کیے انہی عوامی بیداری کے سبب اب کرپشن اور وی آئی پی کلچر کے خلاف مزاحمت ہماری فتح کی دلیل ہے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ آج عوام معاشی قارونوں سیاسی فرعونوں اور مذہبی بلعم بعوروں کے خلاف کمربستہ ہو چکی ہے اور سٹیٹسکو کے پیداوار اپنی ساکھ بچانے کے لئے متحد ہے پاکستان میں نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے انشا اللہ وہ دن دور نہیں جب اس مادر وطن سے کرپشن اور خاندانی سیاست کا خاتمہ ہو گا انہوں نے کہا کہ بد ترین سیلاب اور متاثرین کو بے یارو مدد گار چھوڑ کر اپنی اقتدار بچانے میں مصروف حکمران سن لیں یہ غریب عوام اب اپنا حق چھین کر لیں لینگے اور انشا اللہ اس استحصالی نظام کا خاتمہ ہو کر رہیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مجلس وحدت مسلمین لاہور کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر اہم اجلاس
اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مجلس وحدت مسلمین لاہور کا سیلاب متاثرین کی بحالی اور موجودہ سیاسی صورت حال پر اہم اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں ہوا اجلاس کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر شیرازی نے کی اجلاس میں عمائدین لاہور اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سید ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ بد ترین سیلاب اور اس سے متاثرہ عوام کی امداد ہمارا عین شرعی فرض ہے اور یہ امر قابل تحسین ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی شعبہ خیرالعمل فاوُنڈیشن بطریق احس اس کار خیر میں بھر حصہ لے رہی ہے اور متاثرین کے لئے میڈیکل کیمپ،خوراک،پوشاک بر وقت پہنچانے میں ہمارے کارکنان مصروف ہیںانہوں نے کہا کہ لاہور اور دیگر علاقوں میں متاثرین کی بحالی کے لئے امدادی کیمپوں کا آغازجلد ہو جائیگا اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شماریات کا شعبہ متاثرین کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے عمل کو کچھ ہی عرصے میں مکمل کریگی اور جلد اُن کے نقصانات عوامی تعاون کیساتھ گذشتہ برسوں کی طرح مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کرینگے سید ناصر شیرازی نے اسلام آباد میں بے گناہ کارکنوں کی گرفتاری اور اُن پر جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے عمل کو حکومت کی بددیانتی اور ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہاں ریاستی اداروں کیخلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو عام معافی کا مظالبہ کیا جاتا ہے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو ریاستی ظلم بربریت کا نشانہ بنایا جاتا ہے اورحکمران سن لیں ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے اپنے راستے سے ہٹنے والے نہیں ،اجلاس میں راناماجد علی سید حسین زیدی،شیخ عمران علی، افسر حسین خاں،نقی مہدی،سید دانش نقوی،زاہد حسین سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔
میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین۔www.mwmpak.org
03004513206