راولپنڈی (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کسی کی فتح یا شکست نہیں بلکہ تحریک انصاف کے لیے سبق ہے ۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ کسی کی فتح یا شکست نہیں ، جمہوری نظام میں معتبر پلیٹ فارم پارلیمنٹ ہوتی ہے ۔ ثابت ہو گیا کہ عدالتیں شواہد اور ثبوتوں پر فیصلے کرتی ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ پی ٹی آئی کے لیے سبق ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سادہ لباس میں کسی کو گرفتار کرنے کی اجازت نہیں دی ، آئین اور قانون کے تحت رینجرز کو اختیارات دیئے گئے ۔
رینجرز اپنے قانونی اختیارات کے مطابق کراچی میں کارروائی کر رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ کمیشن کی رپورٹ پر کھچڑی نہیں پکنی چاہئے۔