کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) انشاء اللہ حلقہ کی عوام کی امیدوں پر پوراا تریں گے۔ میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے حلقہ NA-181 میں 20 کروڑ روپے مالیت کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
ان خیالات کا اظہار ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کی عوام نے جو بھروسہ کیا اس پر انشاء اللہ پورا اتریں گے۔ علاقہ میں تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔
میاں شہباز شریف نے حلقہ NA-181 میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 20 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے۔ میاں نواز شریف محب وطن لیڈر ہیں۔ جن کی لیڈرشپ میں ملک ترقیاتی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ حلقہ میں جلد ہی تعمیر و ترقی کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔