اندرون جی ٹی روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے، رائو سہیل اختر

وزیرآباد: اسٹنٹ کمشنر رائو سہیل اختر نے کہا ہے اندرون جی ٹی روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری ہے،اس دو رویہ سڑک کو کارپٹ کیا جاریا ہے اس منصوبے کو مقررہ15 دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔وہ مقامی صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

رائو سہیل اختر نے کہا کہ اس منصوبے کے دوسرے فیز اللہ والا چوک میںپی سی سی پر بھی کام جاری ہے چوک کے اردگرد سڑک کے کناروں کے ساتھTMA اپنے وسائل سے ٹف ٹائل لگائے گی جس سے چوک کی خوبصورتی میں اور بھی اضافہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہااللہ والا چوک سے مولانا ظفر علی خان بائی پاس چوک تک سٹریٹ لائٹس LEDلائٹ پر منتقل کرنے کا منصوبہ بھی زیرغور ہے۔۔