لاہور (جیوڈیسک) اندرون لاہور کی بحالی کا منصوبہ تاخیر کا شکار ہونے پر کامران لاشاری کہتے ہیں کہ گلی محلوں میں کاروباری مراکز میں کام کرنا آسان نہیں ہے، پراجیکٹ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل اولڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ گلی، محلوں، بازاروں اور کاروباری مراکز میں کام کرنا آسان نہیں،منصوبہ دو ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔اہل علاقہ کے ساتھ کام کرنے والوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا علاقے میں بجلی کی تاریں بھی زیر زمین بچھائی جا رہی ہیں۔
صرف دو ہزار گھر پرانی طرز کے رہ گئے ہیں، انہیں بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔کامران لاشاری کا کہنا تھا کہ لاہور کے تاریخی دروازوں کو بھی بحال کیا جائے گا اور لاہور میں ایک روایتی فوڈ فیسٹول بھی منعقد کیا جائے گا۔