نیویارک (جیوڈیسک) اینی میٹڈ فلم “انسائیڈ آؤٹ” چار کروڑ تریپن لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس پر پہلے نمبر پر آگئی۔ گاؤں سے شہرکی زندگی میں خود کو ڈھالتی ننھی بچی کی کہانی شائقین کو کچھ زیادہ ہی بھا گئی۔
اینی میٹڈ فلم “انسائیڈ آؤٹ ” نے اس ہفتے چار کروڑ تریپن لاکھ جبکہ ٹوٹل چوبیس کروڑ باسٹھ لاکھ ڈالر کا بزنس کر لیا۔
ڈائنوسارز کے گِرد گھومتی ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم “جراسک ورلڈ” نے اس ہفتے چار کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کما پائی جبکہ ریلیز سے اب تک یہ فلم چھپن کروڑ بیاسی لاکھ ڈالر کما کر سپرہٹ ثابت ہوئی ہے۔
اس ہفتے ریلیز ہونے والی فلم “ٹرمینیٹر جینیسس ” چار کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔